Poetry

in r2cornall •  2 years ago 

IMG20220225221244.jpg
🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯
💎🌷💎🌷💎🌷💎🌷💎🌷💎
💎🌷 بسم الله الرحمن الرحيم 🌷💎

💎 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ💎

🇹🇯💎 *شعر و شاعری * 💎🇹🇯

🇹🇯 💎🌷 آج کا کلینڈر 🌷💎 🇹🇯

💎🌷 13 شعبان المعظم 1443ھ 🌷💎
💎 🌷 17مارچ 2022 ء 🌷 💎
🌄 بروز جمعرات Thursday 🌅
🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯
💎💎💎💎💎💎💎💎💎💎💎

🔰🖋💎✒️ غزل✒️💎🖋🔰
💎💎💎💎💎💎💎💎💎💎💎

زرد چہرہ ہے مرا، زرد بھی ایسا ویسا
ہجر کا درد ہے اور درد بھی ایسا ویسا

ایسی ٹھنڈک کہ جمی برف ہر اک خواہش پر
سرد لہجہ تھا کوئی سرد بھی ایسا ویسا

اب اسے فرصت احوال میسر ہی نہیں
وہ جو ہمدرد تھا ہمدرد بھی ایسا ویسا

یعنی اس دھول کے چھٹنے پہ بھی الزام جنوں
کوئی طوفاں ہے پس گرد بھی ایسا ویسا

پوری بستی میں بس اک شخص سے نسبت مجھ کو
مجھ سے منکر ہے وہ اک فرد بھی ایسا ویسا

عشق نے ریل کی پٹری پہ لٹایا جس کو
تھا جواں مرد جواں مرد بھی ایسا ویسا

کیا تجھے ہجر کے آزار بتائے کوملؔ
تو تو بے درد ہے بے درد بھی ایسا ویسا


شاعر :کومل جوئیہ

💎🌷💎🌷💎🌷💎🌷💎🌷💎
🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯🇹🇯کاسے میں محبت مجھے درکار نہیں ہے
دل بھیک میں کچھ لینے کو تیار نہیں ہے

کچھ وہ بھی پشیمان نہیں اپنے کیے پر
کچھ دل بھی رعایت کا طلبگار نہیں ہے

لہجے نے تر ے چیر دیا میرے جگر کو
کہنے کو ترے ہاتھ میں تلوار نہیں ہے

دل جس نے ملایا تھا کبھی دل سے
اب ہاتھ ملانے کا روا دار نہیں ہے

🖋✏

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!
Sort Order:  


** Your post has been upvoted (0.99 %) **

Thank you 🙂 @tomoyan
https://blurtblock.herokuapp.com/blurt/upvote