Urdu article

in r2cornall •  2 years ago 

IMG20220508204850.jpgتعطیلات کے بعد جامعہ کی طرف روانگی کے آداب

۱۔ چہرے پر خوشی ہو منہ لٹکا ہوا نہ ہو 😟

۲۔ والدین سے جھگڑا کرتے ہوئے نہ جائیں 😡

۳۔ مدرسے کے ٹینشن میں دوران سفر مسافروں سے نہ الجھیں 😎

۴۔ والدین سے ان کی حیثیت سے زیادہ پیسوں کی مانگ نہ کریں 😰

۵۔ مدرسے والوں کو گالیاں دیتے ہوئے نہ نکلیں 🤣

۶۔ جیسے ہی جامعہ میں پہونچیں خوش مزاجی کے ساتھ اساتذہ سے ملاقات کریں، منہ (اترے لڑکی) جیسا نہ ہو 😅

۷۔ اپنا سامان رکھ کر مسجد میں جائیں اور دو رکعت پڑھیں، ابھی مطبخ کی طرف نہ جائیں 😇

۸ ۔ اپنے ساتھیوں سے خوشی خوشی ملیں اس طرح نہ ملیں کہ دیکھنے والے کو یہ محسوس ہو کہ کسی کا انتقال ہوا ہے 🥰

۹۔ اگر استاذ پہلے ہی دن سبق شروع کردے تو دل ہی دل میں گالی نہ دیں 😄 بلکہ اللہ کا شکر ادا کریں کہ پہلے ہی دن مقصد اصلی کی طرف چل پڑے

۱۰۔ پہلے دن نیند نہ آئے تو ٹینشن نہ لیں جیسے جیسے عادت کے مطابق مطبخ کے چکر شروع ہو جائیں گے نیند مجبور ہو کر آئے گی 😂

تلك عشرة كاملة

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!
Sort Order:  


** Your post has been upvoted (1.60 %) **

Thank you 🙂 @tomoyan
https://blurtblock.herokuapp.com/blurt/upvote