چند ماثورہ دعائیں

in urdu •  2 years ago 

20220614_113300.jpg


!السلام علیکم دوستو

دعاؤوں میں بہت تاثیر ہوتی ہے
دعا تقدیر کو بھی بدل سکتی ہے
دعا سے اللہ کا تقرب حاصل ہوتا ہے
دعا کو ام العبادات کہا گیا ہے
دعا سے تمام بلائیں ٹل سکتی ہیں
اس لئے ان مندرجہ ذیل دعاوں کو ان کی مناسبت ضرور !روز پڑھا کریں

اَللّٰھُمَّ فَقِّھْنِیْ فِی الدِّیْنِ
اے ﷲ! مجھے دین کی سمجھ عطافرما (بخاری)
اَللّٰھُمَّ حَاسِبْنِیْ حِسَابًا یَّسِیْرًا
اے ﷲ! میرے حساب کو آسان فرما دے(مستدرک حاکم)
یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّت قلبیْ عَلٰی دِیْنِکَ
اے دِلوں کو پھیرنے والے !میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ (ترمذی)
یَامُصرِّفَ الْقُلُوْبِ صَرِّفْ قَلْبِیْ عَلٰی طَاعَتِکَ
اے دِلوں کو پھیرنے والے ! میرے دل کواپنی اطاعت پر پھیر دے (مسلم)
اَللّٰھُمَّ اَلْھِمْنِیْ رُشْدِیْ وَاَعِذُّنِیْ مِنْ شَرٍّ نَفْسِیْ
اے ﷲ! میرے دل میں ہدایت ڈال دے ،اور مجھے میرے نفس کی برائی سے بچا (ترمذی)
اَللّٰھُمَّ اَعِنِّیْ عَلٰی غَمَرَاتِ الْمَوْتِ وَسَکَرَاتِ الْمَوْت
ِ
اے ﷲ! موت کی سختیوں اور اُس سے طاری ہونے والی بے ہوشیوں میں میری مدد فرما (ترمذی)
اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُو کَرِْیم تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّی
اے ﷲ! تومعاف کرنے والا ،کرم کرنے والاہے۔ اور معاف کرنے کو پسند کرتا ہے سو میرے گناہ معاف کردے (ترمذی)
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الْھُدٰی وَالتُّقٰی وَالعَفَافَ وَالْغِنٰی
اے ﷲ!بے شک میں تجھ سے ہدایت، پرہیزگاری ،عفت اور (لوگوں سے )بے پرواہی مانگتا ہوں (مسلم)
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ عِلْمًا نَّافِعًا وَّ رِزْقًا طَیِّبًا وَ عَمَلًا مُتَقَبَّلًا
اے ﷲ!میں تجھ سے نفع دینے والے علم،اور پاکیزہ رزق اور قبول ہونے والے عمل کا سوال کرتاہوں (مشکٰوۃ)
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ اَوْسَعَ رِزْقِکَ عَلَیَّ عِنْدَ کِبَرٍ سِنِّیْ وَانْقِطَاعِ عُمُرِیْ
اے ﷲ!مجھ پر میرے بڑھاپے اور میری عمر کے ختم ہونے تک اپنا رزق کشادہ رکھنا (الحاکم)
اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغنِنیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاک
اے ﷲ!میری کفایت کر اپنے حلال کردہ کے ساتھ ،اپنے حرام کردہ سے (بچاکر)میری کفایت کر اور مجھے اپنے فضل سے اپنے سوا ہر کسی سے بے پرواہ کردے (ترمذی)۔
اَللّٰھُمَّ انْفَعْنِی بِمَا عَلَّمْتَنِیْ وَ عَلِّمْنِیْ مَا یَنْفُعُنِیْ وَ زِدْنِی عِلْمًا
وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلَی کُلِّ حَا لٍ
اے ﷲ!جو تو نے مجھے سکھایاہے اس کے ساتھ مجھے نفع دے اورمجھے سکھا جو مجھے نفع دے اور میرے علم میں اضافہ کر (ابن ماجہ)۔
اَللّٰھُمَّ زَیِّنَا بِزِیْنَۃِ الْاِ یْمَانَ
اےاَللّٰہ ہماری زندگیوں کو ایمان کی زینت سے مزین فرما*
اَللّٰھُمَّ لَقِِّنِیْ حُجَّۃً الْاِ یْمَانَ عِنْدَ الْمَمَاتِ
اےاَللّٰہ موت کے وقت ہمیں ایمان کی حجت نصیب فرما
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَ لُکَ اِیْمَا نًا دَآئِمًا
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَ لُکَ اِیْمَا نًا لَا یَرْ تَدُّ وَ نَعِیْمًا لاَ یَنْفَدُ وَمُرَافَقَۃَ مُحَمَّدٍ فِیْ اَعْلَی جَنَّۃِ الْخُلْدِ
اے اَللّٰہ.. ہم آپ سے دائمی کا سوال کرتے ہیں
اےاَللّٰہ.. ہم آپ سے ایسے ایمان کا سوال کرتے ہیں جو اپنی جگہ سے نہ ہٹے اور ہمیشہ کی رہنے والی نعمتوں اورجنت الخلد میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی رفاقت کا سوال کرتے
اَللّٰھُمَّ حَبَّبْ اِلَیْنَا الْاِ یْمَانَ
اےاَللّٰہ.. ہمیں ایمان کی محبت نصیب فرما.
اَللّٰھُمَّ ثَبِّتْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللَّہُ عِنْدَ الْمَوْ تِ
اے اَللّٰہ موت کے وقت ہمارے ایمان لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللَّہُ کو ثا بت رکھئیے
اَللّٰھُمَّ زِدْنَا اِیْمَا نًا وَّ یَقِیْنًا
اے اَللّٰہ ہمارے ایمان کو بڑھا دے.
جب ہم پر قرآن کی آیات تلاوت کی جائیں ہمارا ایمان مزید بڑھ جائے
اے اَللّٰہ ہمارے ایمان اور یقین کو بڑھا دے


Posted from https://blurtlatam.com

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!